9 مارچ، 2022، 1:34 PM

یوکرائن کے صدر:

یوکرائنی شہریوں کی ہلاکت میں امریکہ اور نیٹو برابر کے شریک ہیں

یوکرائنی شہریوں کی ہلاکت میں امریکہ اور نیٹو برابر کے شریک ہیں

یوکرائن کے صدرزلنسکی نے امریکہ اور یورپ کو ناقابل اعتماد قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو رکن ممالک یوکرائنی شہریوں کی ہلاکت میں برابر کے شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن کے صدرزلنسکی نے امریکہ اور یورپ کو ناقابل اعتماد قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو رکن ممالک یوکرائنی شہریوں کی ہلاکت میں برابر کے شریک ہیں۔ اطلاعات کے  مطابق یوکرائن کے صدر ولودمیر زلنسکی نے یوکرائن پر روس کے حملے کےخلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر مغربی اتحادیوں سے سخت نالاں ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ صدرزلنسکی نے کہا کہ روسی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کا محض روس ہی ذمہ دار نہیں بلکہ مغربی ممالک بھی ہیں جو بیٹھ کے تماشہ دیکھ رہے ہیں اور صلاحیت ہونے کے باوجود کوئی جوابی کارروائی نہیں کررہے ہیں۔ اس سے قبل زلینسکی کئی بار امریکہ اور نیٹو سے  یوکرائن کی فضائی حدود کو نو-فلائی زون قرار دینے کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔

News ID 1910103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha